جہلم: اندرون شہر گدا گروں کی بھرمار،بھیک مانگنے والوں نے پورے شہر کو یرغمال بنا لیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی رٹ ختم ہو کر رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے بازاروں میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، بازار میں خریداری کرنے لے لیے آنے والی خواتین اور تاجروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔
گاہکوں سے زیادہ گداگروں کی تعداد سے کاروباری افراد چکرا کر رہ گئے، بھیک مانگنے والوں میں بڑی تعداد نوجوان خوبرو لڑکیوں اور بچوں کی ہے۔ لڑکیاں نوجوان لڑکوں کو دعوت گناہ دینے سے بھی گریز نہیں کرتی جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے لیکن اس سلسلہ میں انتظامیہ دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں اور این جی اوز کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
شہریوں اور تاجروں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور بھکاریوں کو گدا گری ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


