Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سائیکلنگ یا تیراکی میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے، تحقیق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سائیکلنگ یا تیراکی میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اسٹاک ہوم: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مرد حضرات جاگنگ، سائیکلنگ یا تیراکی کی مقدار میں اضافہ کرتے ہوئے پروسٹیٹ کینسر کے امکانات کو ایک تہائی سے زیادہ کم کر سکتے ہیں۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ سالانہ کارڈیو ریسپائٹری فٹنس میں تین فی صد تک کا اضافہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 35 فی صد کمی سے تعلق رکھتا ہے۔

سوئیڈن میں کیے جانے والے اس مطالعے میں محققین نے 57 ہزار 652 مرد حضرات کی جسمانی سرگرمی، قد اور باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا ان کی طرزِ زندگی، صحت اور گزشتہ کم از کم دو کارڈیو ریسپائٹری فٹنس ٹیسٹ کے ساتھ جائزہ لیا۔

سالانہ کارڈیو ریسپائٹری فٹنس ٹیسٹ میں سخت ورزش کے دوران جسم کی جانب سے استعمال کی گئی آکسیجن کی مقدار کی پیمائش بتائی جاتی ہے۔

تحقیق میں ان افراد کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ یہ گروپ اس ٹیسٹ کی سالانہ پیمائش کے تین فی صد تک اضافے، مستحکم رہنے یا تین فی صد تک کم ہونے پر مشتمل تھے۔

اوسطاً سات سال تک جاری رہنے والے اس معائنے میں محققین نے دیکھا کہ 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اور 46 افراد کی موت اس بیماری سے واقع ہوئی۔

وہ افراد جن کی سالانہ فٹنس میں تین فی صد تک بہتری آئی تھی ان کے بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات فٹنس میں بدتر ہونے والے افراد کی نسبت 35 فی صد کم تھے۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج عام افراد میں معتدل فٹنس لیول یا کارڈیو ریسپائٹری فٹنس میں بہتری کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
40%
2 km/h
منگل
31 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں معذور بچوں کیلئے اسپیشل ایجوکیشن کیمپ، 30 بچوں کا مفت طبی معائنہ

7 جولائی, 2025

معجزاتی طاقت یا بیماری؟ دنیا کی انوکھی لڑکی، جسے نہ درد محسوس ہوتا ہے نہ بھوک اور نہ ہی تھکن

13 مارچ, 2025

چاکلیٹ کھانے کے خواہشمند ذیابیطس مریضوں کیلئے خوشخبری

14 دسمبر, 2024

خواتین میں دمہ تولیدی نظام اور اسقاط حمل کے مسائل پیدا کرسکتا ہے، تحقیق

14 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں