جہلم: اساتذہ نے گرفتاریوں کیخلاف رد عمل دیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
اساتذہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈیوٹیاں سر انجام نہیں دیں گے اور اگلے مرحلے میں پیپر سیٹنگ اور عملی امتحانات کی ڈیوٹیاں بھی نہیں کریں گے۔
ٹیچرز کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا اور درج مقدمات خارج نہیں کئے جاتے ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا، لیو انکیشمنٹ قانون میں تبدیلی بھی واپس لی جائے، گرفتاریوں اور معطلیوں سے گھبرانے والے نہیں۔