دینہ میں پولیس کی اہم کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کی۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 80 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس زہر سے بچایا جا سکے۔


