Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: پاکستان نیشنل اسپیشل اولمپکس کے فاتح بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: پاکستان نیشنل اسپیشل اولمپکس کے فاتح بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
21 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پاکستان نیشنل اسپیشل اولمپکس میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ، جہلم کے باہمت اور باصلاحیت بچوں کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن تھے، جنہوں نے قومی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے اسپیشل بچوں کو میڈلز پہنائے، ان کی غیر معمولی صلاحیتوں، محنت اور عزم کو سراہا اور بعد ازاں بچوں کے ہمراہ کیک کاٹ کر ان کی کامیابی کا جشن منایا۔

اس موقع پر بچوں کی بہترین تربیت اور رہنمائی پر چیف ٹرینر ملک عرفان، ٹرینر محترمہ عائشہ غفور اور ٹرینر فیضان کو خصوصی تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں القاسم انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل محترمہ حنا ثاقب، ادارے کے صدر آصف ملک، ایڈمنسٹریٹر شکیل انصاری، کوآرڈینیٹر اسپیشل ایجوکیشن ضلع جہلم چوہدری تاثیر سمیت ادارے کے دیگر نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ علیزہ ریحان، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل ویلفیئر) محترمہ یسریٰ اور دیگر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے قومی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے اسپیشل بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے عزم، صلاحیتوں اور غیر معمولی کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کے اساتذہ، ٹرینرز، والدین اور انتظامیہ کی انتھک محنت ہی ان بچوں کی کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور بااعتماد حصہ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ان کی تعلیم، تربیت، کھیلوں اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اس موقع پر ادارے کے صدر آصف ملک نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچوں کی اس شاندار انداز میں عزت افزائی نہ صرف بچوں بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور ٹرینرز کے لیے بھی باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز القاسم انسٹیٹیوٹ کے لیے ایک یادگار سنگِ میل ہے اور ادارہ آئندہ بھی خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت، کھیلوں اور شخصیت سازی کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

تقریب کے اختتام پر قومی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپیشل بچوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایسے حوصلہ افزا اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں جی ٹی روڈ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم، 5 افراد شدید زخمی

26 جون, 2025

جہلم کے تعمیراتی منصوبوں میں مبینہ خرد برد کیس: فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

13 جنوری, 2024

توبہ سے مراد یہ ہے کہ جس عمل سے توبہ کی ہے دوبارہ وہ عمل نہ کیاجا ئے، امیر عبدالقدیر اعوان

19 ستمبر, 2025

جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم

9 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں