Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: متحدہ عرب امارات میں 2024ء کی تعطیلات کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

متحدہ عرب امارات میں 2024ء کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے 2024ء کے دوران آنے والی تعطیلات کا اعلان کردیا، رہائشی سال میں کم از کم 13 سرکاری چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اماراتی کابینہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے 2024ء میں کم از کم 13 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، چھٹیوں کے 7 میں سے 4 مواقعوں پر طویل ویک اینڈز ہوں گے، جن میں سب سے زیادہ لگاتار 6 دن کا وقفہ ہوگا۔

یہ چھٹیاں ان 30 سالانہ چھٹیوں کے علاوہ ہیں جو ملازمین ایک سال میں لے سکتے ہیں اور پچھلے کچھ مہینوں کے دوران کیے گئے متعدد سفری سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن کی اکثریت اپنے آبائی ممالک کا سفر کرنے کے لیے اپنی سالانہ چھٹیوں کا استعمال کرتی ہے، وہ عوامی تعطیلات اور توسیع شدہ اختتام ہفتہ کو مختص کرتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی 2024ء کا آغاز ایک طویل ویک اینڈ کے ساتھ کریں گے، نئے سال کی پہلی سرکاری تعطیل یکم جنوری بروز پیر ہے، جو تین دن کے اختتامِ ہفتہ کا باعث بنے گی، اس کے بعد عید الفطر پر 6 دن کی تعطیلات ہونے کا امکان ہے، یہ اسلامی تہوار رمضان المبارک کے مہینے کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ 29 رمضان سے 3 شوال تک عام تعطیل ہوگی، یہ تقریباً چار یا پانچ دن کی چھٹی ہے جو اس بات پر منحصر ہے کہ آیا مہینہ بالترتیب 29 یا 30 دن چلتا ہے، تاہم آئی اے سی اے ڈی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہجری کیلنڈر کے تحت رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کا امکان ہے، اس کی بنیاد پر منگل 9 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک تعطیلات بنتی ہیں اور جب ان کے ساتھ ہفتہ اتوار کے ویک اینڈ کو ملایا جائے تو یہ 6 دن کا وقفہ ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ 2024ء میں یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع یو اے ای میں 5 دن کی چھٹی ہوگی، یوم عرفہ 9 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے اور اسلامی تہوار عید الاضحیٰ اس کے بعد کے تین دنوں میں منایا جاتا ہے، آئندہ برس اتوار 16 جون سے بدھ 19 جون بشمول اختتام ہفتہ یعنی 15 جون کو ملاکر اس تہوار کے موقع پر پانچ دن کی چھٹی ہے۔

اس کے علاوہ اسلامی نیا سال کے دوران 1 دن کی چھٹی ہوگی، 2024ء کا نیا اسلامی سال جولائی میں آتا ہے اور یکم محرم ہجری سال کا پہلا دن اتوار 7 جولائی کو آنے کی توقع ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کو 12 ربیع الاول پر بھی عام تعطیل ہوگی، اس کے بعد امارات کے قومی دن پر سال کی آخری سرکاری چھٹی طویل ہوگی کیوں کہ 2 اور 3 دسمبر بالترتیب پیر اور منگل کو آتے ہیں اور ہفتہ اتوار کے اختتام ہفتہ کے ساتھ مل کر یہ چار دن کی چھٹی بن جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
19%
5 m/s
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
28 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
27 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں للِہ سرائے مارٹن روڈ پر مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، 8 خواتین سمیت 12 افراد زخمی
15 نومبر, 2026
سوہاوہ: عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، بلال اظہر کیانی
15 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا رات گئے اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
15 نومبر, 2026
جہلم: ایل پی جی گیس کی قیمتیں بے قابو، سرکاری نرخ 3296 روپے جبکہ گھریلو سلنڈر6700 روپے تک فروخت ہونے لگا
15 نومبر, 2026
پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کے لیے اسپیکر ملک احمد خان کا چانس ہے، فواد چوہدری
15 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسپین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں 155 ہوگئیں

1 نومبر, 2024

یو اے ای: عیدالاضحیٰ پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم

14 جون, 2024

مسجد الحرام میں افطاری میں شرکت کے خواہش مندوں کیلیے ہدایات جاری

4 مارچ, 2024

تیز رفتاری کی انوکھی سزا متعارف، گاڑیوں سے ہمیشہ کیلئے ہاتھ دھونا پڑے گا

22 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں