جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری، ڈی پی او جہلم نے جہلم فورم ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز کو مفت ڈائیلائیسز کی سہولت، ویل چیئرز ، بچوں کے لیے پلینگ کٹس،بچیوں کے لیے سلائی سکول میں مفت داخلہ کی سہولیات حاصل ہوں گی۔
مفاہمتی یادداشت پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور جمیل احمد بھٹی آرگنائزر کوآرڈینیٹر جہلم فورم ویلفیئر ٹرسٹ نے دستخط کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران کی فیملیز کو صحت اور علاج معالجہ اور دیگر بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نا رکھی جائے گی۔


