جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدرپولیس جہلم اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث چھ ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ذوالفقار حسین،کاوش جاوید،محمد صدیق،کامران شوکت،ظفر اللہ اور تنویر اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم1لاکھ 22ہزار500روپے، 6 عدد موبائل فونز ،چادر اور آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان نےلڈو اور تاش کے پتوں پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


