جہلم: ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2467 سے زائد انسپکشنز کی گئیں، جن میں 161 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق 6 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ سوہاوہ میں ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 3 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔


