Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نوجوانوں کو تحریک پاکستان سے آگاہ کرنا ضروری ہے، مقررین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نوجوانوں کو تحریک پاکستان سے آگاہ کرنا ضروری ہے، مقررین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ہڈرزفیلڈ: پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن ہڈرزفیلڈ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے آئے مہمان خصوصی علامہ صاحبزادہ محمود احمد قادری نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو قوم مسلمانوں پر اثر انداز ہو رہی تھی ، قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ بنا کر تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور وطن عزیز پاکستان کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی مایوس کن اور افسوسناک ہے۔

سرفراز احمد اتاشی (قونصلر امور) قونصلیٹ آف پاکستان بریڈ فورڈ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں دے کر حاصل ہوا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں اور دن رات محنت کی وجہ سے ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ایسی تقاریب کا مقصد شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ نوجوان نسل کو تحریک پاکستان سے روشناس کروانا ہے ۔

تقریب کے میزبان اور ہڈرزفیلڈ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی سردار محمد نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے وطن عزیز پاکستانکیلئے ہمیشہ دل کھول کر مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، حاجی سردار محمد نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی امور کے چیئرمین مولانا قاری محمد عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومت تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔

تقریب سے کونسلر آفاق احمد ،کونسلر عمران صفدر ،سابق کونسلر جمیل اختر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز مولانا قاری محمد عباس نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی علامہ صاحبزادہ محمود احمد قادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ اور باالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کیلئےخصوصی دعا کی۔

تقریب میں ہیلی فیکس، بریڈ فورڈ، ہڈر فیلڈ اورگرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
58%
3 km/h
اتوار
25 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان میں شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں، قاضی عبدالعزیز چشتی

4 فروری, 2024

مصر میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

23 مارچ, 2025

بولٹن گریسیئن کریسنٹ پر واقع ’’مکہ مسجد‘‘برٹش بیکن ایوارڈز کیلئے منتخب

4 نومبر, 2023

مہنگائی عروج پر پہنچ چکی، عام انتخابات میں عوام لیبرپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، افضل خان

30 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں