جہلم کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری! شہر میں پہلی بار 15 جدید الیکٹرک بسوں کی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 20 اکتوبر کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم سنیہ صافی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ بسیں ٹاہلیانوالہ سے شاندار چوک، جادہ سے ہوتی ہوئی دینہ میں نکودر تک چلیں گی، جس سے نہ صرف شہریوں کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت ملے گی بلکہ ٹریفک کے دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
اے ڈی سی آر جہلم کے مطابق فوجی مل گراؤنڈ کے ساتھ ایک مرکزی چارجنگ پوائنٹ قائم کیا جا رہا ہے جہاں ان بسوں کو جدید سہولتوں کے تحت چارج کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم سنیہ صافی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ عوام کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔
شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف روزانہ کے سفر میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔



چارجنگ کے لیے بلال ٹاؤن میں بس سٹاپ گراؤنڈ بہترین اور سوٹ ایبل ہے اس پے ڈی سی صاحب جہلم کو غور کرنا چاہیے