پنڈدادنخان میں 16 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لاش دریا سے نکال لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی علاقے کالس بیلا نزد قمر گاؤں میں ایک افسوسناک واقعے میں 16 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 اور مقامی ذرائع کے مطابق متوفی نوجوان محمد علی نواز ولد نواز جانوروں کے ریوڑ کے ساتھ دریا عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔
@jhelumupdates دریائے جہلم میں 16 سالہ نوجوان ڈوب گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelumriver #pageforyou ♬ original sound – Jhelum Updates
واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد علی جو کہ ساہیوال کا رہائشی بتایا جاتا ہے اپنے مویشیوں کے ساتھ دریا پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ دریا کی روانی زیادہ ہونے کے باعث وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کی اور کچھ دیر کی کوشش کے بعد نوجوان کی لاش دریا سے نکال لی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کیا۔

