جہلم شہر میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میجر ملک محمد اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پرمنعقد ہوئی۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ،جہاں مستحق سفید پوش متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی بچیوں کی رخصتی کی پروقارطریقے سے کی گئی ۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔
تقریب کے تمام انتظام نجی ویلفیئر تنظیم کے چیف آرگنائزرشہر کی معروف سماجی شخصیت محمداسلام قریشی نے کیے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 20 برسوں سے اجتماعی شادیوں کی تقریبات تواتر کے ساتھ منعقد کروا رہے ہیں اور اب تک متوسط سفید پوش اور مستحق خاندانوں کی سینکڑوں بچیوں کی رخصتی کرچکا ہوں۔ ہردلہن کوضروت کاسارا سامان دیاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح دلہا اور دلہن کے ساتھ آنے والے مہمانوں کے لیے کھانے اور تواضح کا بہترین انتظام کیاجاتا ہے۔ میجر اکرم شہید نشان حیدر کے سبزہ زار میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آنے والے افراد اور خواتین کے بیٹھنے کا الگ الگ انتظام کیا گیا جبکہ بارتیوں کا بینڈباجوں سے استقبال کیاجاتارہا۔
اس پروقارتقریب کے مہمان ِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف انور جپہ جبکہ معزز مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) سمیع اللہ فاروق،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ،سابق چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن چوہدری عارف اقبال ساجد، صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ ،چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص نے شرکت کی۔
تقریب میں چوہدری دانیال عابد، عکراش کامران ،چوہدری راجہ شہریار علی ،چوہدری تصور حسین ،سید ناصر محمود، عبدالغفار آزاد، اسماعیل افتخار ،چوہدری مہربان حسین ،بابر راجپوت ،نجف شہزاد ،مرزا جوہر اقبال، سید مظہر عباس نقوی، بابر حسین راجپوت ، آصف جٹ، عادل جٹ سمیت شہر کی سماجی رفاعی فلاحی کارروباری صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔