الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ اسلام آباد کے علاقے افتخار ٹاؤن پنڈوریاں میں واقع مکان نمبر 385، گلی نمبر 7، (CDA ٹیوب ویل نمبر 18 کے قریب) میں دن 11 بجے سے 1 بجے تک منعقد کیا گیا۔
کیمپ میں آئی سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، جنرل فزیشن اور فیزیو تھراپسٹ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔ قائم مقام صاحب مجاز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اسلام آباد محمد طارق اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔
الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا آعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔


