جہلم: چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانیوں کی امید ہیں ، ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گا مزن مسلم لیگ (ن) ہی کر سکتی ہے، سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف، سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ، محترمہ مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارو شروع ہونے جارہا ہے
پاکستان مسلم لیگ(ن) جہلم کے رہنما چوہدری راشد گھرمالہ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ سول لائن روڈ پر جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان کا مضبوط قلعہ ہے، الیکشن جب بھی ہوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی۔
چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت ہمارا فخر ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ۔ میں اور ہمارے بزرگ، سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین ، میرے ماموں چوہدری لال حسین، میرے بڑے بھائی سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ضلع جہلم کی غیور ، باغیرت عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول لائن روڈ پر پاکستان مسلم لیگ ن کا مرکزی سیکرٹریٹ ضلع جہلم کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے 24 گھنٹے کھلا ہے جہاں سائلین کے مسائل کو حل کیاجاتا ہے۔