سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ کوہالی میں 15سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل،دوگروپوں میں صلح، پندرہ سال پہلے معمولی تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا جو ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقہ کوہالی میں 15 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔
ڈومیلی کے علاقہ کوہالی میں پندرہ سال پہلے معمولی تنازعہ دوگروپوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا تھا جو ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے تھے لیکن معززین علاقہ ملک محمد اعظم، ملک محمد شاکر اور ٹھیکیدار محمد منیر نے اپنا کردار اداکر کے ملک اشرف، ملک ولایت گروپ اورمحمد زمرد جنجوعہ ان کے بھتیجے آصف اکرام اور محمد افضل گروپوں کو راضی کروا کے علاقے میں ایک نئی مثال قائم کرادی۔
دونوں گروپوں کوعید کے دن گلے لگوا کر دشمنی ختم کروا دی اور ایک ساتھ عیدمنائی جس سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معززین علاقہ کے لوگوں نے خراج تحسین پیش کیااور صلح پر مبارکباد پیش کی اور انکے لیے دعابھی کی۔


