Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کی ماہ فروری کی شاندار کارکردگی، 11 گینگ گرفتار، لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کی ماہ فروری کی شاندار کارکردگی، 11 گینگ گرفتار، لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد

عامر کیانی
عامر کیانی
3 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے ماہ فروری کے دوران جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ 11 گینگ کو گرفتار کر کے 54لاکھ77ہزارروپے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی قیادت میں ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل، اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل رہی۔

گزشتہ ماہ کے دوران قتل کے چھ مقدمات درج کیے گئے، جن میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح ریپ کے دو مقدمات درج ہوئے، جن میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ گینگ ریپ کے تین مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا گیا۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے پانچ مقدمات درج کیے گئے، جن میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

فروری کے دوران جہلم پولیس نے 105 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا، جن میں کیٹیگری "اے” کے 19 اور کیٹیگری "بی” کے 59 اشتہاری مجرم شامل تھے جبکہ 27 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ جرائم برخلاف پراپرٹی کے تحت 11 گینگز کو ٹریس کر کے 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے مجموعی طور پر 54 لاکھ 77 ہزار روپے کا مسروقہ مال، 10 موٹر سائیکل، ایک پستول اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

جہلم پولیس نے منشیات کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا اور 33 مقدمات درج کر کے 34 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 26 کلو 350 گرام چرس، 3 کلو 542 گرام ہیروئن، 6 کلو 633 گرام آئس اور 300 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 40 مقدمات درج کیے گئے اور 41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 52 پستول، 6 کلاشنکوف، 4 گنز/رائفل اور 501 گولیاں برآمد ہوئیں۔

پتنگ بازی کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں اور 7 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 202 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کی گئیں۔ جہلم پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ماہ فروری میں 9815 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے 5059 چالان کیے گئے اور مجموعی طور پر 54 لاکھ 95 ہزار 700 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں اور دفاتر میں 23 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات کو سنا گیا اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔

جہلم پولیس کی ان کامیاب کارروائیوں سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے منشیات کے مکمل خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے۔ کمیونٹی پولیسنگ، عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جہلم پولیس ہر وقت تیار ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
63%
3 km/h
جمعرات
38 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سرد موسم شروع ہوتے ہی مہمان پرندوں کی دریائے جہلم میں آمد شروع

28 اکتوبر, 2023

نو تعینات ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا سیف سٹی جہلم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

13 جنوری, 2025

جہلم پولیس کی ٹیم نے اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم رضوان گرفتار

12 مئی, 2025

پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ درزی کو قتل کر دیا

19 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں