Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کشمیر میں 76 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف جہلم میں یوم سیاہ منایا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کشمیر میں 76 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف جہلم میں یوم سیاہ منایا گیا

نجف شہزاد
نجف شہزاد
27 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں 76 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہلم میں بھرپور انداز میں یوم سیاہ منایا گیا۔

جہلم میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کی۔

ریلی میں اے ڈی سی آر، اے سی جہلم سمیت تمام سرکاری ملازمین، سکول اور کالج کے طلبہ نے شرکت کی۔ پولیس سمیت سرکاری،غیر سرکاری اداروں،وکلاء سول سوسائٹی، شہریوں، مذہبی نمائندوں، صحافیوں اور تاجروں نے سڑکوں پر نکل کر کالے جھنڈے،کالی پٹیاں باندھ کربھارت مخالف شدید نعرے بازی اور احتجاجی مظاہر ہ کیا۔

ریلی کے شرکاء نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی ظلم وستم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، آئے روز کرفیو لگایا جاتا ہے اس کو ختم کیا جائے اور مظلوم کشمیریوں کو آزادی دی جائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر غیر ریاستی لوگوں کو پذیرائی دی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، 1947 سے لیکر آ ج تک لاتعداد کشمیریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 6 نومبر 1947 کا دن بھی ہمیں یاد ہے، اس واقعہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری 75 سالوں سے ہماری بات نہیں سن رہی، کشمیر صرف باتوں سے نہیں عملی کوشش سے آزاد ہو گا۔ 1947 سے لے کر آج تک مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہوا، مسلمان آج بھی بھارت کے مظالم سے مر رہے ہیں، ظلم اور بربریت کو ختم کیا جائے، بھارت ظلم بند کرے،بھارتی تسلط کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کنٹرول لائن پر پہاڑوں کی چوٹیوں پر دفاع وطن کے لیے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور آ ج کے دن سے یہ عزم اور ارادہ کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ریلی کے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
30%
3 m/s
پیر
30 °C
منگل
31 °C
بدھ
34 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں اسلام قریشی ویلفیئر کے زیر اہتمام 27ویں اجتماعی شادیوں کی تقریب، 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک
25 اکتوبر, 2026
ریکارڈ کے باوجود نادرا درخواست کی جانچ پڑتال میں وقت کیوں لگتا ہے؟
25 اکتوبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا ریسکیو ٹیم کے ہمراہ قرآن محل کا دورہ
25 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کے علاقہ جنڈالہ میں ربیع سیزن کے لیے گندم کی کاشت کا افتتاح کر دیا گیا
25 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم کو خطے کا معاشی و کاروباری حب بنایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
25 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نور ویلفیئر سوسائٹی کا ماحول دوست اقدام، گرین پاکستان مہم کے تحت جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پودوں کی تقسیم

17 اکتوبر, 2026

آئیسکو نے صارفین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا لیا، کمرشل بلوں میں نیا اضافہ متعارف کرا دیا

29 ستمبر, 2024

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار

5 جنوری, 2024

جہلم: بھتہ نہ دینے پر سلاٹر ہاؤس میں داخلے پر پابندی، قصاب کی انصاف کی اپیل

24 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں