Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مذہبی جماعت کا ممکنہ احتجاج؛ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا دریائے جہلم کے پلوں کا دورہ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مذہبی جماعت کا ممکنہ احتجاج؛ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا دریائے جہلم کے پلوں کا دورہ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
10 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج اور مارچ کے پیش نظر جہلم میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے مشترکہ طور پر دریائے جہلم کے تینوں پلوں کا تفصیلی دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اعلیٰ حکام نے پل کے دونوں اطراف اور اس کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اس موقع پر کہا کہ قانون کی حکمرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی گروہ کو امن عامہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے سیکیورٹی فورسز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلوں پر ناکہ بندی مؤثر، منظم اور غیر متزلزل رکھی جائے، تمام اہلکار ہائی الرٹ رہیں، اور کسی بھی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کے مارچ کو پرامن طور پر روکنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ شہر کا امن برقرار رہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
46%
2 km/h
ہفتہ
25 °C
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں اسلحے کی نوک پر دکاندار کو دھمکیاں دینے والے متعدد افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
17 اکتوبر, 2026
نور ویلفیئر سوسائٹی کا ماحول دوست اقدام، گرین پاکستان مہم کے تحت جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پودوں کی تقسیم
17 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کی دو اہم کارروائیاں، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
17 اکتوبر, 2026
عالمی یوم خوراک پر جہلم میں آگاہی واک، محفوظ خوراک اور غذائی تحفظ کے فروغ کا عزم
17 اکتوبر, 2026
جہلم میں مہنگائی کا طوفان، پٹرولیم مصنوعات، سبزیاں، پھل، چکن اور دودھ دہی غریب اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر
17 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، مغوی کو بازیاب کروا لیا

15 اکتوبر, 2025

دینہ میں مقامی سیاسی قیادت نہ ہونے سے شہریوں کو صبح و شام مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، راجہ لیاقت علی

10 ستمبر, 2024

حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

6 مارچ, 2025

عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟

5 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں