Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری نے زندگی نظام مصطفیٰ اور تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے وقف کیے رکھی، علمائے کرام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری نے زندگی نظام مصطفیٰ اور تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے وقف کیے رکھی، علمائے کرام

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بریڈفورڈ: دنیائے اسلام کی معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ کا چھٹا سالانہ عرس جامع مسجد عثمانیہ بریڈفورڈ میں خلیفہ مجاز علامہ مفتی محمد بشیر طاہر نقشبندی قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

عرس کی تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی تھے تقریب میں برطانیہ بھر سے علماء کرام، نعت خواں حضرات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی نے اپنے خصوصی خطاب میں صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب کی دین اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔

انہوں نے اپنی ساری زندگی نظام مصطفیٰ اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے وقف کیے رکھی ان کے بزرگان کا فیضان تھا کہ وہ انتہائی کم عمری میں ہی دین اسلام کی تبلیغ کے لیے متحرک ہو گئے تھے انہوں نے ملک وملت اور بنی نو انسان کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دین متین کی خدمت آخری سانسوں تک جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں پہنچے تو وہاں بھی انہوں نے ہمیشہ کلمہ حق کو بلند کیا اور توحید و رسالت کا پرچار کیا۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی متفقہ قراد داد منظور کرانے کا بھی ان کو اعزاز حاصل ہوا۔ دہشت گردی نے جب سر اٹھایا تو وہ جرات اور استقامت کے ساتھ سامنے آئے اور اسے مسترد کیا اور اس فتنے کا عملی طور پر مقابلہ کیا۔ دہشت گردی کے خلاف راولپنڈی کانفرنس میں فتویٰ جاری کرنے کے اصل پیش رو بھی صاحبزادہ والا شان ہی تھے۔

پیر محمد عرفان شاہ مشہدی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ اس عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کی دینی، آئینی اور جمہوری جدوجہد کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ کے عظیم کارناموں کو نصاب میں شامل کیا جائے اور ان کے نام سے کسی ادارے یا شاہراہ کو موسوم کیا جائے۔

خلیفہ مجاز علامہ مفتی محمد بشیر طاہر نقشبندی قادری نے کہا کہ خواجگان فیض پور شریف نے ساری زندگی عبادت حق اور خدمت خلق میں گزاری، ان کا فیضان آج پوری دنیا میں جاری اور ساری ہے صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے روشن چراغ تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علامہ پیر سید محمد سلطان شاہ مشہدی اور مفتی محمد جمیل احمد نوشاہی نے کہا کہ صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ ایک شخصیت کا نہیں بلکہ ایک عہد کا نام تھا انہوں نے ساری زندگی دین اسلام کی خدمت کی اور مسلک اہلسنت کی بھرپور ترجمانی کی۔ انہوں نے نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پوری دنیا میں اسلام کی ترویج واشاعت کے لیے کام کیا آپ رحمۃ اللہ علیہ سچے اور پکے عاشق رسول ﷺ تھے زندگی کی آخری سانسوں تک تحریک ختم نبوت سے وابستہ رہے۔

عرس کی تقریب میں قاری محمد اشرف قادری، چوہدری تنویر، محمد رمضان، عبدالحکیم اور دیگر نے خوبصورت انداز میں نعت شریف کے نذرانے پیش کیے اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے خصوصی دعا کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
overcast clouds
26° _ 26°
53%
4 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گورنر سلیم حیدر پنجاب میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، میاں منیر ہانس

11 مئی, 2024

جرمنی میں پاکستان کے قونصل خانے پر حملہ قابل مذمت ہے، چوہدری عظیم

23 جولائی, 2024

ٹیکسی ڈرائیور کا دردناک قتل، قاتلوں کی گرفتاری میں مدد پر 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

25 نومبر, 2024

سفیرپاکستان کی نیٹ ورکنگ سرگرمی میں بھی شرکت، پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات

29 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں