جہلم: ناجائز منافع خوروں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے، اشیاء خوردونوش دیدہ دلیری کے ساتھ مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں، ضلعی انتظامیہ و پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ خاموش، شہری نا جائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں نا جائزہ منافع خوری عروج پر پہنچ چکی ہے، ہر دکاندار سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر کے من مرضی کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں۔ دالیں، چاول، آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش دیدہ ولیری کے ساتھ مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور منافع خور افراد کو پابند سلاسل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


