پنڈدادنخان میں غیرت کے نام پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان/ جہلم: ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کامیابی، شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم پانچ دنوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد آصف نے مقتول سید ناصر عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، قتل کے بعد ملزم نے مقتول کی نعش جنگل میں پھینک دی تھی۔

پنڈدادنخان پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزم سے مقتول کا زیر استعمال موٹر سائیکل، موبائل اور آلہ قتل پسٹل 9 ایم ایم برآمد کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button