Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گندم کی کم از کم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گندم کی کم از کم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سال 24-2023 کے لیے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں گندم کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کردی گئی، پنجاب کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔

ہتک عزت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے اسپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی، منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ ہتک عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا، ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات، سوشل میڈیا اور کورئیر کے زریعے دیا جاسکے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لیے ڈیڑھ لاکھ بلاسود قرضے دیں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں۔

پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی 25-2024 کی منظوری بھی دے دی، اجلاس میں کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق بھی کردی گئی۔

کابینہ اجلاس میں الٹر نیٹ ڈس پیوٹ ریزرو لیشن ایکٹ 2019 میں ترامیم اور چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے کی منظوری

ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیار کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبہ بھرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر ذیشان رفیق کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔

فنانشل شئیر اور سبسڈی لینے والی واسا کمپنیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سڑکوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ نہیں نظر آنا چاہیئے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے، صفائی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، کوتاہی برداشت نہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لاؤڈ سپیکر پر بھیک مانگنے اور پھیری لگا کر اشیا فروخت کرنے والوں نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا

5 ستمبر, 2024

کھیوڑہ میں دو معصوم بچوں کا قتل، والد اور دادا کے خلاف مقدمہ درج

7 اکتوبر, 2025

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی عوامی رابطہ مہم، قافلہ جہلم سے روانہ

8 جنوری, 2026

پاکستان پوسٹ کا عوام کو اتوار کو بھی سروسز فراہم کرنے کا اعلان

1 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں