جہلم: ناقص مضر صحت سجی و شوارما پوائنٹس موذی بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگے،عوام کی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو فعال بنانے کا مطالبہ۔
جہلم شہر اور گردو نواح میں بیشتر مقامات پرناقص مضر صحت سجی و شوارما پوائنٹس کھل چکے ہیں۔ فاسٹ فوڈ کے نام پرعوام میں موذی بیماریاں پھیلائی جارہی جو انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
مضر صحت سجی و شوارما پوائنٹس پر غیر معیاری و ناقص میٹریل سے تیار کئے جانے والی سجی اور شوارما انسانی جانوں کے لئے کسی صورت سود مند نہیں ، زرائع کے مطابق سجی و شوارما میں مبینہ طور پر لاغرنیم مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ تھارٹی اور ڈپٹی کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر قائم سجی و شوارما پوانٹس پر استعمال ہونے والے گوشت کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور مذکورہ پوائنٹس کو سڑکوں کے اطراف سے ختم کرکے دکانوں کے اندر منتقل کیا جائے تاکہ سڑکوں پر اٹھنے والی گردوغبار اور دھول مٹی مذکورہ اشیاء پر نہ پڑے اور شہریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔


