جہلم: عجوہ مارٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر، 27 سالہ نوجوان زخمی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پر لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق چاؤنی چوک جی ٹی روڈ جہلم پر قائم عجوہ مارٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی اور بیٹری کے پھٹنے سے آگ پورے مارٹ میں پھیل گئی۔ آتشزدگی کی زد میں آ کر 27 سالہ زین ولد ناظم حسین زخمی ہو گیا۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مارٹ میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کا خاکستر ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122، فائر بریگیڈ عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔