پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ رانا عبدالطیف اور ٹیم کی بڑی کارروائی، 10 روز قبل نوبیاہتے جوڑے کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان میں لال خان، محمد اسلم،ذاکرہ بی بی اور رسولاں بی بی شامل ہیں۔ ملزمان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر10یوم قبل فائرنگ کر کے رحمٰن رسول نامی مرد اور سنعیہ رانی نامی خاتون کو قتل کر دیا تھا۔
ایس ایچ او للہ رانا عبدالطیف اور ٹیم کی بڑی کاروائی، 10یوم قبل میاں بیوی کے قتل میں ملوث 04 ملزمان گرفتار،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری موقع کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،
ملزمان میں لال خان، محمد اسلم،ذاکرہ بی بی اور رسولاں pic.twitter.com/nq8WS82Jaw
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) October 28, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری موقعہ کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کو شاباش دی۔
یاد رہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی قصبہ للِہ میں 24 سالہ سنیعہ رانی نے 27 سالہ رحمٰن رسول نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی اور دونوں گھروں سے بھاگ گئے جس پر لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو صلح کا پیغام بھجوایا اور جوڑے کو صلح کے بہانے گھر بلایا جہاں دونوں سے تلخ کلامی کی۔
نو بیاہتا جوڑا ڈر کر بھاگ گیا اور مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی تو لڑکی کے اہل خانہ نے مسجد کے احاطے میں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔