جہلم: لاہور موڑ جی روڈ جہلم کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے موڑ کاٹنے کی کوشش کی اور توازن برقرار نہ رکھ سکا جس سے ٹرک الٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ فیضان ولد الیاس اور 20 سالہ اسماعیل ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


