جہلم: متعلقہ حکام کی چشم پوشی شہر اور قرب وجوار میں دکانداروں کی طرف سے باٹ اور کنڈوں میں ردو بدل ،ناپ تول میں کمی کارجحان خطرناک صورتحال اختیار کر نے لگا۔
انتہائی با وثوق ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی طرف سے چیکنگ کا نظام موثر نہ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر دکانداروں، ریڑھی بانوں، قصابوں اور سبزی و فروٹ فروشوں کے پاس تصدیق شدہ باٹ موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنے کنڈوں اور باٹ میں غیر معمولی رودبدل کرکے اور پتھر کے خود ساختہ باٹ بنا رکھے ہیں جو کہ وزن میں کم ہے اس طرح شاطر دکاندار صارفین کا استحصال کر رہے۔
صارفین کی طرف سے ادا کی گی قیمت کی تناسب سے ناپ تول میں کمی دکانداروں اور چھابڑی فروشوں کا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام کو باٹ اور کنڈے چیک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہو سکے۔


