Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش من مانے داموں فروخت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش من مانے داموں فروخت

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
24 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے روزہ داروں اور پسے ہوئے طبقات کی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

انڈے، گوشت، کھجور، سیب اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ ذخیرہ اندوز اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والا مافیا جرمانوں سے بے خوف ہو کر من مانی قیمتیں وصول کر رہا ہے۔

جہلم شہر میں مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ 475 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم دکاندار 490 روپے میں صرف 800 گرام مرغی کا گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ اسی طرح لہسن فی کلو 20 روپے اور پیاز فی کلو 15 روپے تک مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

چند ہی دنوں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 26 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دال مسور، خوردنی تیل، گھی، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی مہنگی اشیاء میں شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان المبارک میں عوامی ریلیف مشن کے تحت ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ماہِ صیام کے پیش نظر چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور بازاروں، سہولت بازاروں اور کریانہ اسٹورز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس دوران گراں فروشی پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوروں کو سختی سے خبردار کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کنٹرول ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر میکانزم کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات درج کروا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں تاکہ رمضان المبارک کے تقدس کو برقرار رکھا جا سکے اور عام شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں نوجوانوں نے بھرپور انداز میں بسنت منائی

11 مارچ, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

22 مارچ, 2025

ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع کا ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

6 نومبر, 2024

پاکستان اتفاق و اتحاد اور لازوال قربانیوں کی بدولت ہی آزاد ہوا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

14 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں