دینہ کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سنائے گی۔ حسن عدیل

دینہ: تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے حلقہ این اے 60چوہدری حسن عدیل کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی مہم کے سلسلے میں دینہ شہر کا دورہ، تاجروں اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ہار پہنائے، چوہدری حسن عدیل نے اپنے انتخابی نشان وکٹ کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے.

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری حسن عدیل نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ دینہ شہر کا دورہ کیا۔ جی ٹی روڈ ، مین بازار اور منگلا روڈ پر تاجروں اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔

اس موقع پر چوہدری حسن عدیل نے کہا کہ 8فروری کو تحصیل دینہ کی عوام وکٹ پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر بدلیں گے اور قیدی نمبر 804کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بدلہ لیں گے۔ عوام 8فروری کو عمران خان کے سپاہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔

انہوں نے کہا کہ دینہ کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سنائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button