سوہاوہ: پولیس کی اہم کارروائی، دو ناجائز اسلحہ رکھنےاور ہوائی فائرنگ کرنے والےملزمان سمیت شراب سپلائرملزم گرفتار کو کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عادل حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 09ایم ایم معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنےوالے ملزم طارق محمود کو گرفتار لیا،ملزم سے رائفل12 بور معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےشراب سپلائر ملزم مسعود کو گرفتار کر لیا،ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔