پنڈ دادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے چہلم کے موقع پر پنڈ دادنخان میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سیکیورٹی چیک کی اور متعلقہ افسران کو فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پوری مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جلوس منتظمین سے ملاقات کر کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کی تلقین کی اور کہا کہ چہلم کے دوران امن و امان کا قیام جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے ایل سی آئی فیکٹری کھیوڑہ میں چائنیز گارد کا دورہ کیا اور چائنیز باشندگان کی رہائش گاہوں و کام کرنے کی جگہوں کا معائنہ کیا۔ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملکی تشخص کی بہتری کے لیے غیر ملکی شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا جہلم پولیس کا بنیادی فریضہ ہے، اور چائنیز باشندگان ہمارے وی آئی پی مہمان ہیں جن کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


