Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب حکومت کا لائیو اسٹاک کارڈ: مویشی پالنے والے کیا فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب حکومت کا لائیو اسٹاک کارڈ: مویشی پالنے والے کیا فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور آبادی کے تناسب سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب زراعت اور لائیو اسٹاک کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے، پنجاب کے مختلف دیہاتوں میں اب بھی لوگوں کا گزر بسر زراعت اور لائیو اسٹاک پر ہی ہے۔

مویشی پالنے والے اپنی زمین پر کھیتی باڑی سمیت جانوروں کو پالتے تھے اور پھر جانور یا ان کا دودھ فروخت کرکے اپنا معاشی بندوبست کرتے ہیں، چند سال قبل تک تو مویشی پالنے والوں کو فصل کی کاشت یا دیگر امور کے لیے پیسوں کی کچھ زیادہ ضرورت نہیں ہوتی تھی تاہم اب مہنگائی کے باعث صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔

مویشیوں کو پالنے کے لیے پہلے خرچ کرنا ہوتا ہے پھر ان مویشیوں کو فروخت کر کے اپنے معاشی حالات کو بہتر کیا جاتا ہے، اخراجات کے لیے پیشگی رقم نہ ہونے کے باعث بہت سے دیہاتوں میں لوگوں نے مویشی پالنا چھوڑ دیے ہیں، تاہم اب حکومتِ پنجاب نے اس ضمن میں ایک قرض اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

اس قرض اسکیم کے تحت مویشی پالنے والوں کو بلا سود 27 ہزار روپے فی جانور قرض دیا جائے گا، اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پنجاب بھر میں لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیا جائے گا، جس سے 80 ہزار مویشی پالنے والے مستفید ہو سکیں گے، صوبائی حکومت نے اس اسکیم کے لیے 11 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

پنجاب بھر میں لائیواسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے اور 15 دسمبر سے یہ کارڈ فنکشنل ہو جائے گا، اس کارڈ کے ذریعے مویشی پالنے والے رجسٹرڈ ڈیلر سے ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خرید سکیں گے۔

ایک مویشی پال کو 27 ہزار روپے فی جانور قرض دیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ 10 جانوروں کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا، جبکہ یہ قرض 4 ماہ میں قسطوں کے ذریعے دیا جائے گا اور 4 ماہ بعد اس قرض کو واپس کرنا ہو گی۔

لائیو اسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن قریبی ویٹرنری اسپتال سے کرائی جا سکتی ہے جبکہ رجسٹریشن کے لیے پی ایل سی اور شناختی کارڈ نمبر 8070 پر میسج بھیجا جاسکتا ہے، مویشی پال کی آسانی کے لیے ہیلپ لائن 080009211 بھی فعال کر دی گئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
light rain
29° _ 29°
74%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کا فیصلہ

15 مئی, 2025

سوہاوہ: لڑائی جھگڑے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان گرفتار

22 اپریل, 2025

لرنز، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ

28 دسمبر, 2023

جہلم: فاسٹ فوڈ مافیا نے عید الفطر کے دنوں میں شہریوں کو جوق در جوق ہسپتالوں میں بھجوایا

15 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں