جہلم: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں ڈی پی او جہلم نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او جہلم نے متعلقہ پولیس آفیسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔


