پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 42 سالہ شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ احمد آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 42 سالہ غلام شبیر ولد محمد صدیق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ نامعلوم افراد نے غلام شبیر کو 16 گولیاں ماری اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ غلام شبیر کا تعلق بھیرہ ضلع سرگودھا سے بتایا گیا ہے، قتل ہونے والا شخص پیر خسراؤ خان کے مزار پر حاضری دینے ا حمد آباد آیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ للِہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ للِہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


