Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یورپ کے لیے ڈنکی؛ لاپتہ 76 پاکستانیوں کا سراغ مل گیا، اس وقت کہاں ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یورپ کے لیے ڈنکی؛ لاپتہ 76 پاکستانیوں کا سراغ مل گیا، اس وقت کہاں ہیں؟

اردو نیوز
اردو نیوز
29 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

غیر قانونی طریقے سے لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے 76 پاکستانی شہریوں کا بالآخر سراغ مل گیا ہے۔

لیبیا کے حکام کے مطابق یہ تمام افراد اس وقت لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع تاجورا (Tajora) ڈیٹینشن سینٹر میں تحویل میں موجود ہیں۔

لیبیا کی متعلقہ حکومتی اتھارٹیز نے زیرِ حراست پاکستانیوں کی مکمل تفصیلات، جن میں نام، ولدیت، پاسپورٹ یا ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر شامل ہیں، باضابطہ طور پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد ان افراد کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے سفارتی اور انتظامی سطح پر اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

یہ تمام پاکستانی شہری مختلف اوقات میں انسانی سمگلروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا پہنچے تھے، جہاں یورپ جانے کی کوشش کے دوران انہیں گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ فراہم کردہ دستاویزات میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تمام افراد کے کوائف پہلے ہی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے لیبیا میں موجود دفتر کو فراہم کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے لیبیا حکام سے مسلسل رابطہ رکھا اور زیرِ حراست افراد کی موجودگی اور شناخت کی تصدیق کی گئی۔

حکام کے مطابق تاجورا ڈیٹینشن سینٹر میں موجود یہ افراد مختلف قومیتوں کے قیدیوں کے ساتھ رکھے گئے ہیں، تاہم پاکستانی شہریوں کی فہرست الگ سے مرتب کر کے پاکستان کو فراہم کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق زیرِ حراست 76 پاکستانی شہریوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کا رجحان صرف کسی ایک خطے تک محدود نہیں۔

فہرست کے مطابق سب سے زیادہ تعداد ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے، جن کی تعداد تقریباً 18 بتائی جاتی ہے، جبکہ گوجرانوالہ سے 10، شیخوپورہ سے آٹھ، راولپنڈی سے چھ، پشاور سے چار اور گجرات سے چار افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، خیبر، ہری پور، فیصل آباد، نارووال، جہلم، چنیوٹ، سرگودھا، کوٹلی آزاد کشمیر اور بھمبر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد شامل ہیں جو بہتر روزگار اور روشن مستقبل کے خواب لیے گھر سے نکلے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ حکومتِ پاکستان غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

ان افراد کی گمشدگی نے ان کے اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا تھا۔ کئی خاندانوں نے حکام کو بتایا ہے کہ لیبیا پہنچنے کے بعد ان کے پیاروں سے آخری رابطہ مختصر فون کال یا پیغام کی صورت میں ہوا، جس کے بعد اچانک رابطہ منقطع ہو گیا۔

گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ضلع کرم اور پشاور سے تعلق رکھنے والے متعدد خاندانوں نے ایف آئی اے، وزارتِ خارجہ اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق اداروں کے دفاتر کے چکر لگائے، درخواستیں دیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مدد کی اپیلیں کیں، تاہم کئی ماہ تک کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہ آ سکی۔ اب ان کی حراست کے بعد اہل خانہ سے رابطے کرکے ان کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ طرابلس لیبیا کی وزارتِ داخلہ، آئی او ایم اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ زیرِ حراست پاکستانیوں کی قانونی حیثیت کا تعین کیا جا سکے اور انہیں جلد از جلد وطن واپس لایا جا سکے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ حکومتِ پاکستان غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

تاجورا ڈیٹینشن سینٹر میں موجود یہ افراد مختلف قومیتوں کے قیدیوں کے ساتھ رکھے گئے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پیشہ ور سمگلروں، مافیا اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن، ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مزید مضبوط اور سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران 26 ہزار 940 افراد کو وسطی بحیرہ روم میں روک کر لیبیا واپس بھیجا گیا۔ یہ محض ایک سال کا ڈیٹا نہیں بلکہ سختیوں کے باوجود بڑھتے ہوئے رجحان کی کڑی ہے۔ 2023 میں یہ تعداد 17 ہزار 190 تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 21 ہزار 762 ہو گئی، اور 2025 میں اس نے ایک نئی حد چھو لی۔

2025 میں پکڑے جانے والوں میں 23 ہزار 380 مرد، 2 ہزار 379 خواتین اور 973 بچے شامل تھے۔ آئی او ایم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہری اس راستے پر سب سے نمایاں رہے۔ اندازوں کے مطابق 2025 میں واپس بھیجے گئے افراد میں 4 ہزار سے 6 ہزار پاکستانی شامل تھے۔ اس سے پہلے 2023 میں یہ تعداد تقریباً 3 ہزار 500 سے 4 ہزار اور 2024 میں 4 ہزار سے زائد رہی۔ یوں صرف تین برسوں میں کم از کم 12 سے 15 ہزار پاکستانی براہِ راست اس خطرناک راستے سے متاثر ہوئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہونڈا 125 حاصل کریں آسان اقساط پر

6 اگست, 2024

جہلم میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، خواتین بلبلا اٹھیں

2 جولائی, 2024

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

20 ستمبر, 2024

جہلم میں شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کی تباہ کاریاں، ریسکیو آپریشن مکمل، انتظامیہ بحالی کے کاموں میں مصروف

19 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں