Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: عید پر صفائی، صحت اور سیکیورٹی خدمات انجام دینے والا عملہ قوم کا اصل ہیرو ہے، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: عید پر صفائی، صحت اور سیکیورٹی خدمات انجام دینے والا عملہ قوم کا اصل ہیرو ہے، بلال اظہر کیانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے عیدالفطر کے دوسرے روز جہلم کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشنز، ڈی ایچ کیو ہسپتال، ریسکیو 1122 اور سیف سٹی کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور مختلف محکموں کے عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم کے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور بہترین طبی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عید کے موقع پر ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے جذبۂ خدمت کو بھی سراہا۔

وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں جاری صفائی ستھرائی کی مہم کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہروں کو صاف ستھرا رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دوران بھی فیلڈ میں موجود صفائی عملہ حقیقی معنوں میں قوم کا ہیرو ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے انہیں تحصیل میں جاری صفائی آپریشنز اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے آخری مرحلے میں وفاقی وزیر نے ریسکیو 1122 اور سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی سروسز اور ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے انتظامیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ہر سطح پر تحفظ اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
47%
2 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں نانبائیوں کی من مانیاں جاری، روٹی سرکاری نرخ کے بجائے مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

9 مارچ, 2026

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا بروقت حل یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں، اشفاق احمد رانا

30 اکتوبر, 2024

جہلم میں مصنوعی مہنگائی نے پنجے گاڑھ لیے، دیہاڑی دار طبقہ خود ساختہ مہنگائی سے بے حال

17 اپریل, 2024

پنڈدادنخان کے علاقے ڈھڈی پھپھرا میں موٹر سائیکل حادثہ، نوجوان جاں بحق

16 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں