جہلم میں باپ اور بیٹے میں جھگڑا، تیل چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی گئی، 54 سالہ خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے جادہ میں باپ بیٹے کے درمیان گھریلو تنازعہ نے سنگین صورت اختیار کر لی، جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر گھر کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں 54 سالہ خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث کمرے میں موجود قیمتی سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ گھر میں موجود میٹرس، بیڈ، الماری اور دیگر اشیاء آتشزدگی کی نذر ہو گئیں۔
@jhelumupdates جہلم میں باپ بیٹے کا جھگڑا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelum ♬ original sound – Jhelum Updates
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی۔ تاہم آگ کس نے لگائی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ باپ بیٹا ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

