جہلم میں شہری کو قتل کر کے دبئی فرار ہونے والا اشتہاری ملزم گرفتار، جہلم پولیس کے حوالے

جہلم میں شہری کو قتل کر کے دبئی فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے جہلم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

جہلم پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم علی رضا 2022 میں تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں الطاف حسین نامی شہری کو قتل کرکے متحدہ عرب امارات مفرور ہو گیا تھا جس کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button