Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سیلاب متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سیلاب متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
20 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپ میں مقیم شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ضلعی انتظامیہ کو تمام متاثرہ افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں گھروں، سڑکوں اور پلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو اور محکمہ ہائی وے کے افسران نے نقصان کی تفصیلات اور بحالی کے جاری کام پر بریفنگ دی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے موضع خورد کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور کھانے پینے، رہائش اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر کے ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ محکمہ ہائی وے، صحت، زراعت، ریونیو، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کے اہلکار بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔ داراپور کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پل کی جگہ لوہے کا عارضی پل نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تحصیل جہلم اور پنڈ دادنخان کے شہریوں کی ضلعی ہیڈکوارٹر تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو سات روز میں متاثرہ علاقوں میں جانی، مالی، مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ زخمیوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔

تحصیل سوہاوہ کے کئی علاقوں میں چار روز گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی، جس کے باعث شدید گرمی اور حبس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جلالپور شریف کے نالہ گھنڈر میں سیلابی ریلے کے باعث نالے کے کنارے موجود آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایک محنت کش کا مکان بھی مکمل طور پر بہہ گیا۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر معمر شہری کا اپنے بیٹے کو فروخت کرنے کا اعلان

7 جولائی, 2024

سوہاوہ میں پولیس نے کتوں کی لڑائی پر جوئے کی بازی الٹ دی، 17 قمار باز گرفتار

26 جنوری, 2026

جہلم میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال

3 جنوری, 2024

عید الفطر کی کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئی

23 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں