جہلم میں جی ٹی روڈ پر دو کاروں اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر گنزا مارٹ کے سامنے دو کاروں اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔
ریسکیو ٹیم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 سالہ شخص کی لاش بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔


