پنڈدادنخان: ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان پکنک پوائنٹ بن گیا، مریض دھکے کھانے پر مجبور، مریض گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور، نرسنگ سٹاف چائے، سموسے اور ٹک ٹاک میں مصروف، انجمن تاجران سراپا احتجاج اصلاح حال کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان مریضوں کیلئے کوتوالی بن گیا، مریض گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور جبکہ نرسنگ سٹاف چائے سموسے اور ٹک ٹاک میں مصروف رہنے لگیں۔
ایمرجنسی وارڈ سے خواتین اوربچوں کو کینولہ پاس کرنے کیلئے وارڈ میں بھجوا جاتا ہے جہاں پر پانچ سے چھ خواتین اور مرد ڈیوٹی پر ہونے کے باوجود سارا دن چائے سموسے کھانے پر مصروف ہوتے ہیں جبکہ مریض اور ان کے اٹینڈ کو انتہائی بدتمیزی سے پیش آتی ہیں۔
مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان نے تحریری درخواست میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اصلاح حال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں سے نامناسب رویہ کسی صورت قبول نہیں، اگر بدتمیز عملے کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔