Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں چار افراد کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں چار افراد کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار

عامر کیانیویب ڈیسک
عامر کیانی
ویب ڈیسک
14 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ کے علاقے بھرٹہ میں دو خواتین سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنا دی۔ قتل میں ملوث آٹھ ملزمان میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، دو ملزمان تاحال فرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں بھرٹہ نزد کالووال میں معمولی رنجش پر دو سپین پلٹ بھائیوں جمیل گجر اور ظہیر گجر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک ہی گھر کے چار افراد جن میں 33 سالہ عدیلہ کنول زوجہ ابرار حسین، 60 سالہ سکینہ ارشد زوجہ ارشد محمود، 40 سالہ ابرار حسین ولد عنایت حسین اور 35 سالہ مبشر ارشد ولد ارشد محمود شامل ہیں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

چار افراد کے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان میں سے پانچ ملزمان نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی جسے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن حکام نے ناکام بنا دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان محمد ظہیر گجر، مجتبیٰ حیدر، محمد مرتضیٰ، محمد ہارون اور چوہدری فیصل کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پرواز ای کے 619 کے ذریعے دبئی روانہ ہونے والے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ تمام ملزمان تھانہ منگلا کینٹ میں درج چار افراد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے اور ان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے قتل کے بعد برطانوی پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کر کے ان کے ارادے ناکام بنا دیے۔ گرفتار ملزمان کو تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تھانہ منگلا کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو ان کے خلاف مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

واقعہ میں ملوث 8 ملزمان میں سے پانچ کو ایف آئی اے اور ایک ملزم کو تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم جمیل گجر سمیت دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ منگلا کینٹ میں چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ بھرٹہ میں شبِ برات کے موقع پر رات تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر سپین سے آئے ہوئے جمیل گجر اور اس کا بھائی ظہیر گجر نے اپنے ہی گاؤں کے دو مردوں اور دو خواتین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

مقتولین میں مبشر گجر، اس کا بہنوئی ابرار گجر، مبشر کی بہن اور اس کی والدہ شامل ہیں۔ مقتول ابرار منگلا واپڈا میں ملازم جبکہ مبشر جہلم کچہری میں ایک وکیل کا منشی تھا۔ ذرائع کے مطابق چند دن قبل دونوں پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس کا نتیجہ یہ افسوسناک واقعہ نکلا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی BISP نشوونما مہم کا آغاز

5 اپریل, 2024

مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے پریشانیاں مزید بڑھنے لگیں، مرغی کا گوشت دوبارہ 4 سنچریاں عبور کر گیا

29 مئی, 2024

جہلم میں واسا کے بھاری سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں پر شہری سراپا احتجاج

26 جون, 2026

پنڈدادنخان میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو خطرناک ملزمان ہلاک

2 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں