Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 3 اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 3 اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 13 سرچ آپریشنز کرتے ہوئے 3 اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے مختلف علاقوں میں 13 سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 453 افراد، 149 گھروں اور 26 ہوٹلز و بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران تھانہ سٹی، تھانہ ڈومیلی اور تھانہ پنڈ دادن خان کی حدود سے 3 اشتہاری مجرمان سمیت ایک غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس کے مطابق بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام اور معاشرے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

شہریوں سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
38%
2 m/s
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
22 °C

تازہ ترین

ریسکیو 1122 جہلم نے اکتوبر میں مجموعی طور پر 3103 افراد کو ریسکیو کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
2 نومبر, 2026
سردیوں میں بھی مہنگی بجلی کا خدشہ، دسمبر، جنوری اور فروری مشکل ترین مہینے قرار
2 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے پیش نظر جہلم میں انتظامی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں
2 نومبر, 2026
جہلم کی مجاہد آباد سبزی منڈی تجاوزات مافیا کے قبضے میں، پیرا فورس اور انسدادِ تجاوزات عملہ خاموش تماشائی
2 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار
2 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

چوہدری فرخ الطاف کی سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

3 دسمبر, 2023

جہلم میں یومِ یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا، انتظامیہ نے پلان ترتیب دے دیا

28 جنوری, 2025

ایل پی جی کی قیمت میں 350 روپے فی کلو کا ہوشرباء اضافہ

14 نومبر, 2024

دینہ: نامعلوم چور سابق جنرل کونسلر کے گھر سے موٹرسائیکل لے کر فرار

17 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں