جہلم: عید قرباں سے قبل ہی سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔
قیمت پنجاب ایپ میں جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں عید قربان سے قبل سبزیوں کے دام بڑھادیئے گئے جبکہ دکاندار سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کرتے رہے۔
پیاز مزید مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 روپے فی کلومقرر ، ٹماٹر 35 روپے سے بڑھا کر 110روپے فی کلو مقرر ۔ لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 410 روپے فی کلو مقرر ، جبکہ فروخت 500 روپے فی کلو تک ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 650 روپے مقرر کردی گئی جبکہ دکاندار ادرک 850 روپے کلو تک فروخت کرتے رہے۔
سبز مرچ فارمی سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 روپے فی کلو جبکہ فروخت 200 روپے فی کلو کے حساب سے کی جاتی رہی ،لیموں دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 350 روپے فی کلو مقررلیکن مارکیٹ میں لیموں 600 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوتے رہے، ٹینڈے سرکاری ریٹ لسٹ میں 55 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 100 روپے فی کلو تک فروخت ہوتے رہے ۔
آلو کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ، جبکہ مارکیٹ میں آلو درجہ اول کی فروخت 120 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا،شملہ مرچ کی سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت135 روپے کلو مقرر ،جبکہ فروخت 180 روپے فی کلو ہوتا رہا۔
بینگن کی سرکاری قیمت 50 روپے فی کلو مقررجبکہ فروخت 100 روپے فی کلو ہوتا رہا ۔ کھیرا فارمی سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں فروخت 100 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا، اسی طرھ کریلا سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو تک فروخت کیا جاتارہا ۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی سرکاری طور پر بھی سبزیوں کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں جو کہ غریب عوام کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ گراں فروشوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے غریبوں کو ریلیف مہیاکرنے کے اقدامات کرے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ کے افراد عید کے ایام میں بہتر انداز میں اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کر سکیں ۔


