دینہ/سوہاوہ: جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور بھاگنے میں مدد کرنے والا ملزم اور شراب سپلائر گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نثار احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اشتہاری مجرم محمد عرفان کو بھاگنے میں مدد کی۔ دینہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔