Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں علاج کے نام پر ایک نوجوان کی مبینہ موت نے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں علاج کے نام پر ایک نوجوان کی مبینہ موت نے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے

عامر کیانی
عامر کیانی
8 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

15 اگست کو ایک نوجوان امتیاز احمد اپنڈکس کے درد کی شکایت لے کر جادہ میں واقع احمد لیب پہنچتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آپریشن 60 ہزار روپے میں طے ہوتا ہے، مریض کے لواحقین کی جانب سے 15 ہزار روپے ایڈوانس ادا کیے جاتے ہیں اور نوجوان کو جہلم میڈیکوز کے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

یہاں سے وہ سوال شروع ہوتے ہیں جن کے جواب آج تک درکار ہیں۔ مبینہ طور پر آپریشن تھیٹر میں بے ہوشی والے ڈاکٹر عثمان موجود ہوتے ہیں۔ نوجوان کو ایسا انجکشن لگایا جاتا ہے جس کے چند ہی منٹ بعد اس کی حالت بگڑ جاتی ہے اور بالآخر اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ایک صحت مند نوجوان، جو سندھ سے روزگار کی تلاش میں جہلم آیا تھا، علاج کے لیے اسپتال پہنچا تھا۔۔۔ موت کا پروانہ لے کر نہیں۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ ایک معمولی سمجھے جانے والے اپنڈکس کے آپریشن سے پہلے ہی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا؟ اور اگر موت کسی طبی پیچیدگی کے باعث ہوئی تو اس کی مکمل اور شفاف وضاحت کہاں ہے؟

مبینہ طور پر نوجوان کی موت کے بعد اسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ پھر ڈاکٹر عامر منہاس، جو احمد لیب کے سربراہ بتائے جاتے ہیں، کو بلایا گیا۔ الزام ہے کہ معاملہ مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے 60 ہزار روپے میں ایمبولینس کا انتظام کیا گیا اور میت سندھ روانہ کر دی گئی۔

یہاں ایک اور انتہائی اہم سوال جنم لیتا ہے:

کیا کسی مریض کی اچانک موت کے بعد قانونی تقاضے پورے کیے گئے؟ کیا پوسٹ مارٹم ہوا؟ کیا موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے فرانزک یا میڈیکل بورڈ سے رجوع کیا گیا؟ کیا اہلِ خانہ کو مکمل حقائق بتائے گئے؟

یا پھر۔۔۔ میت کو سندھ روانہ کر کے فائل بھی بند، سوال بھی بند اور کہانی بھی بند؟

سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اگر کسی طبی ادارے میں ایک مریض آپریشن کے دوران جان کی بازی ہارتا ہے تو یہ محض ایک "واقعہ” نہیں ہوتا۔ یہ ایک انسانی جان کا معاملہ ہوتا ہے، جس کی ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے۔

غریب مزدور سندھ سے جہلم روزی کمانے آیا تھا۔ وہ اسپتال گیا تو اسے یقین تھا کہ ڈاکٹر اسے صحت دیں گے۔ اگر مبینہ طور پر علاج کے دوران کوئی سنگین غفلت ہوئی ہے تو پھر اس نوجوان کے خون کا حساب کون دے گا؟

45 ہزار روپے، 15 ہزار روپے ایڈوانس اور ایک نوجوان کی لاش۔۔۔ یہ محض اعداد نہیں، بلکہ ایسے سوالات ہیں جن کے جواب ریاستی اداروں کو تلاش کرنے چاہئیں۔

محکمۂ صحت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ تفتیشی اداروں کو چاہیے کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ، شفاف اور مکمل تحقیقات کریں۔ آپریشن تھیٹر میں موجود عملہ، استعمال ہونے والی ادویات اور انجکشن، مریض کا ریکارڈ، آپریشن سے متعلق دستاویزات، موت کا سرٹیفکیٹ اور میت کی منتقلی سمیت تمام پہلوؤں کی جانچ ہونی چاہیے۔

کیونکہ اگر کسی غریب مزدور کی موت واقعی طبی غفلت یا غلط دوا/انجکشن کے باعث ہوئی ہے تو اسے صرف ایمبولینس کا کرایہ ادا کرکے سندھ بھیج دینا انصاف نہیں اور اگر الزام غلط ہے تو پھر تحقیقات ہی وہ راستہ ہیں جو حقیقت کو سامنے لا سکتی ہیں۔

ایک انسان مر چکا ہے۔۔۔ اب کم از کم سچ کو مرنے نہ دیا جائے۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • Mirza Zakhmi نے کہا:
    8 ستمبر, 2026 وقت 7:38 شام

    یہ ڈاکٹر نہیں جلاد ہیں یہ ڈاکٹر کے روپ میں چھپے ہووئے درندے ہیں ان کو جواب دینا چاہیے انسان کی جان کی کوئی اہمیت نہیں ان کی نظر میں بروزِ محشر یہ کیا جواب دیں گے

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
65%
3 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
41 °C
اتوار
40 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں انسانیت سوز واقعہ، بااثر افراد نے نعت خواں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 3 ملزمان گرفتار
9 ستمبر, 2026
سوہاوہ: الرہبر الامہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ڈومیلی میں فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ
9 ستمبر, 2026
جہلم کے پرائیویٹ اسپتال میں نوجوان امتیاز احمد کی ہلاکت، محکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
9 ستمبر, 2026
پاک فوج میں بھرتی کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم میں مبینہ تکنیکی خرابی، امیدوار مشکلات کا شکار، آئی ٹی حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ
9 ستمبر, 2026
جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا
8 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان: جلالپور شریف میں مسلح ڈکیت گھر سےنقدی، الیکٹرانکس مصنوعات اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

26 مئی, 2024

جہلم: موسم کی تبدیلی کے ساتھ بیماریاں پھیلنے لگیں، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

23 اپریل, 2025

نگہبان رمضان پیکج سے متعلق شہریوں کے لیے اہم خبر

11 فروری, 2025

سوہاوہ میں 14 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

9 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں