جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان شراب اور چرس سمیت گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سٹی چوہدری عمران حسین اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اور شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

ملزمان کی شناخت ذوالفقار علی اور حمید کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم ذوالفقار علی سے 1310 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم حمید سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button