جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو تبدیل کر کے محمد طارق عزیز کو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم ناصر محمود باجوہ کو تبدیل کر کے انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
ناصر محمود باجوہ کی جگہ محمد طارق عزیز کو ڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ محمد طارق عزیز اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جہلم ، سیالکوٹ، بہاولنگر، پاکپتن اور ساہیوال سمیت متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اور ایس ایس پیز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبدیلیاں پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں، یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔


