جہلم پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے مالِ مسروقہ فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی نقدی برآمد کرلی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ فروخت کرکے حاصل کی گئی 25 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق گرفتار مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ چوری کے مقدمہ اور برآمد ہونے والی رقم کے حوالے سے مزید معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


